روح پرور
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - زندگی بخشنے والا، حیات افروز، جاں فزا۔ ترے غم نے مجھ کو بخشی ہے حیاتِ روح پرور ترے ہو کے پھر کس لیے ترے غم سے باز آئیں ( ١٩٨٣ء، حصارِانا، ٧٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم 'روح' کے ساتھ فارسی میں 'پروردن' مصدر سے فعل امر 'پَروَر' بطور (لاحقۂ فاعلی) ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٠ء میں "الماسِ درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔